US Covid-19 cases surpass 11 millionتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: جان ہوپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سسٹمز سائنس اینڈ انجینئیرنگ (سی ایس ایس ای) کے مطابق امریکہ میں کوویڈ19-کیسوں کی تعداد بڑھ کر 11ملین ہو گئی ۔

سی ایس ایس ای کے اعدا وشمار کے مطابق امریکہ میں کوروناوائرس کیسوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ دس لاکھ 984 اور 2لاکھ 46ہزار 6اموات ہوئیں۔ژن ہوا نیوز ایجنسی نے بتایا کہ ٹیکساس اور کیلی فورنیا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جہاں کرونا کے کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ٹیکساس اور کیلی فورنیا میں کرونا کے مزید سات ہزار کیسز فلوریڈا میں8لاکھ75ہزار 96اور نیویارک میں5لاکھ60ہزار200کیسز درج کیے گئے ۔

جمعرات کو کیلی فورنیا میں کرونا کے مزید سات ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ سات دن سے ریاست میں کرونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کی شرح 5 فی صد ہے۔صرف ایک ہفتہ قبل تک ریاست میں کرونا کے روزانہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد تین ہزار سے کم تھی اور ٹیسٹ کے مثبت آنے کی شرح بھی صرف ڈھائی فی صد تھی۔

کیلی فورنیا امریکہ کی گنجان ترین ریاست ہے جس کی آبادی چار کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ ریاست میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کرونا کے مریضوں کے اسپتال میں داخلے کی شرح میں بھی 30 فی صد اضافہ ہوا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ موسم سرد ہونے کے باعث لوگوں نے اپنی ملاقاتیں اور تقریبات کھلی فضا کی بجائے چار دیواری میں کرنا شروع کر دیں ہیں جو کیسز بڑھنے کی بڑی وجہ ہے۔

ریاست کے گورنر گیون نیوسم نے کہا ہے کہ 31 اکتوبر کو منایا جانے والا ہالووین کا تہوار بھی کیسز میں اضافے کی وجہ ہو سکتا ہے جس کے دوران لوگوں کے میل ملاپ میں اضافہ ہوا تھا۔کیسز میں اضافے کے بعد ریاستی حکام نے کئی کاو?نٹیز میں کاروبار کھولنے کا ارادہ ملتوی کر دیا ہے جب کہ کئی ایسی کاو¿نٹیز اور شہروں میں بعض پابندیاں دوبارہ لگائی جا رہی ہیں جہاں کرونا کے کیسز میں کمی کے بعد معمولاتِ زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے تھے۔کیلی فورنیا میں اب تک کرونا کے باعث 18 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کیلی فورنیا میں کیسز میں اضافہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب امریکہ بھر میں کرونا کی دوسری لہر زور پکڑ رہی ہے۔

امریکہ میں صرف نومبر کے پہلے 10 روز کے دوران وائرس کے 10 لاکھ سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔امریکہ میں اب تک کرونا کے ایک کروڑ پانچ لاکھ سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں جب کہ دو لاکھ چالیس ہزار سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ مریضوں اور اموات کے اعتبار سے دنیا بھر میں امریکہ کرونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *