US diplomats to boycott 2022 Beijing Winter Olympicsتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ چین کے شہر بیجنگ میں ہونے والے 2022 سرمائی اولمپکس کا سفارتی بائیکاٹ کرے گا۔وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے باعث کسی سرکاری وفد کو ان کھیلوں میں نہیں بھیجا جائے گا تاہم امریکی کھلاڑی ان مقابلوں میں شرکت کر سکتے ہیں اور انھیں حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہو گی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ مہینے کہا تھا کہ وہ اس تقریب کے سفارتی بائیکاٹ پر غور کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب چین یہ کہہ چکا ہے کہ بائیکاٹ کی صورت میں وہ ’جوابی اقدامات‘ کرے گا۔وائٹ ہاو¿س کی پریس سیکرٹری جین پساکی نے پیر کے روز بائیکاٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’امریکی ایتھلیٹس کو حکومت کی ’مکمل حمایت‘ حاصل ہو گی لیکن انتظامیہ اولمپکس میں حصہ نہیں لے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہ امریکی حکومت ان کھیلوں کے لیے طویل عرصہ سے پریکٹس کرتے آرہے کھلاڑیوں کو شرکت کرنے سے روکنا بہتر نہیں سمجھتی۔اس لیے انہیں تو حصہ لینے کی اجازت ہے لیکن کوئی سرکاری امریکی وفد ان کھیلوں میں سفارتی سطح پر امریکی نمائندگی کے لیے نہیں بھیجا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *