واشنگٹن(اے یوا یس)مختلف ریاستوں میں پولنگ کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے253(اریزونا ریاست جیتنے کی صورت میں 264 )اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے213 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیے۔
امریکہ کا صدر بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 538 میں سے 270 الیکٹرز کی حمایت درکار ہوتی ہے۔امریکی صدارتی انتخابات برائے 2020 کے لیے منگل کو ووٹنگ ہوئی۔ووٹںگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور کئی ریاستوں نے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
کئی مقامات پر ووٹروں کی لمبی لمبی قطاریں نظر آئیں لیکن جن علاقوں میں ووٹر ڈاک یا ارلی ووٹنگ میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں، وہاں قطاریں نسبتاً چھوٹی تھیں۔اس بار صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق نائب صدر جو بائیڈن امریکہ کے 46ویں صدر بننے کے لیے ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہیں۔
ڈیموکریٹک پارٹی کی کاملا ہیرس اور ری پبلکن پارٹی کے مائیک پینس نائب صدارت کے امیدوار ہیں۔تقریباً 10 کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز ارلی ووٹنگ کے ذریعے پہلے ہی اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔امریکہ میں صدر کا انتخاب عوامی ووٹ کے ذریعے چنے گئے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد پر ہوتا ہے۔
امریکہ کا صدر بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 538 میں سے 270 یا اس سے زیادہ الیکٹرز کی حمایت درکار ہوتی ہے۔امریکہ میں منگل کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان جاری ہے اور اب تک ری پبلکن پارٹی کے امیدوار اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 23 ریاستوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
ان ریاستوں میں کامیابی کے بعد صدر کو214 الیکٹورل ووٹ حاصل ہوئے ہیں جب کہ انہیں کامیابی کے لیے 538 رکنی الیکٹورل کالج میں سے کم از کم 270 ووٹ درکار ہیں۔صدر اب تک جن ریاستوں کے الیکٹورل ووٹ حاصل کرچکے ہیں ان میں ٹیکساس، فلوریڈا، آئیووا، ساو¿تھ کیرولائنا، الاباما، ویسٹ ورجینیا، انڈیانا، اوکلاہوما، میزوری، لوزیانا، کنیٹی کٹ، ٹینیسی، مسی سپی، آرکنسا، کنساس، نیبراسکا، ساو¿تھ ڈکوٹا، نارتھ ڈکوٹا، وائیومنگ، مونٹانا، آئیڈاہو اور یوٹا شامل ہیں۔
امریکی صدارتی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق اب تک موصول ہونے والے نتائج میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔جو بائیڈن 220 الیکٹورل ووٹ حاصل کر چکے ہیں جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 184 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔کئی ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی تاحال جاری ہے۔
