واشنگٹن: امریکہ نے چین اور پاکستان کو مذہبی آزادی کا دشمن قرار دے کر اسے خصوصی تشویش والے ممالک کی فہرست میں ٹاپ 5 میں شامل کیا ہے ۔ واضح ہو کہ امریکہ نے مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے یا اسے برداشت کرنے والے 10 ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں چین اور پاکستان کا نام خصوصی تشویش والے ممالک کی اس فہرست میں ٹاپ 5 میں ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ بائیڈن انتظامیہ ہر شخص کے مذہب یا عقیدے کی آزادی کے حق کی حمایت کے لیے پرعزم ہے، بشمول اس انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کا مقابلہ کرنا۔وزیر خارجہ بلنکن نے کہا کہ میں میانمار، چین، اریٹیریا، ایران، شمالی کوریا، پاکستان، روس، سعودی عرب، تاجکستان اور ترکمانستان سے مذہبی آزادی کی منظم مسلسل اور سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے یا اسے برداشت کرنے پر خصوصی تشویش کا اظہار کرتا ہوں۔
.اس کے ساتھ ہی چار ممالک الجیریاکومورس، کیوبا اور نکاراگوا کو خصوصی واچ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی طالبان جیسی بعض تنظیموں کو خصوصی تشویش کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ بلنکن نے کہا کہ دنیا میں بہت سے ممالک ایسے ہیں جہاں حکومت صرف اس لیے لوگوں کا استحصال کر رہی ہے کہ وہ اپنے عقائد کے مطابق زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔