US, India will work to advance free and open Indo-Pacificتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: امریکہ نے ہندوستان کو آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ دونوں ملک ایک آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل خطے کو آگے بڑھانے اور دنیا بھر میں درپیش چیلنجوں کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ وائٹ ہاو¿س کی پریس سکریٹری کارائن جین پیئر نے یہاں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہم ہندوستان کے لوگوں کو آزادی کے 75 سال پورے ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی عدم تشدد کی آزادی کی جدوجہد دنیا کے لئے ایک تحریک تھی اور امریکہ کو امید ہے کہ ہندوستان اگلے 75 سالوں میں ترقی کرے گا۔ پیری نے کہادنیا کی قدیم ترین جمہوریت اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر ہم اپنے لوگوں کو موقع، تحفظ، آزادی اور وقار فراہم کرنے کے لیے ہر روز مل کر کام کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ہندوستان اپنے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔

پیئر نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک دفاع، ویکسین، آب و ہوا، ٹیکنالوجی اور عوام کے درمیان مسلسل بڑھتے ہوئے تعلقات سمیت کئی اہم شعبوں میں شراکت دار ہیں۔ خطے میں تسلط بڑھانے کی چین کی کوششوں کے درمیان انہوں نے کہاامریکہ ایک آزاد اور کھلے ہند ۔بحرالکاہل خطے کو آگے بڑھانے اور دنیا بھر میں ہمارے دونوں ممالک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *