واشنگٹن:گذشتہ سال کیپٹل ہل پر حملے کی تحقیقات کے لیے تشکیل دیے گئے 6جنوری کمیشن کی سفارش کے بعد امریکی کانگریس نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ کاررروائی کرنے کی ہدایت کر دی۔ کانگریس کی سلکٹ کمیٹی نے ٹرمپ کو کیپٹل ہل پر حملے کے لیے اپنے حامیوں کو بغاوت پر اکسانے کا مجرم قرار دیا۔
کمیٹی کے چیر پرسن بینی تھامپسن نے دو سال قبل پنے حامیوںکو کیپٹل ہل بلانے پر ٹرمپ کی سرزنش کرتے ہوئے جمہوری نظام پر اعتماد کو مجروح کرنے پر ٹرمپ کو ہدف تنقید بنایا۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر سفارش کی کہڈونالڈ ٹرمپ پر بغاوت پر اکسانے، سرکاری کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے، امریکہ کو دھوکہ دینے کی سازش رچنے ، اور جھوٹا بیان دینے کی فرد جرم عائد کی جائے۔واضح ہو کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی کی ہدایت امریکی تاریخ میں پہلی بارکسی صدرکیخلاف کانگریس کی جانب سے کی گئی ہے۔