واشنگٹن: امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے حالیہ متعدد میزائل تجربات کے جواب میں شمالی کوریا کے افراد اور اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔جمعرات کو اعلان کی گئی اس امریکی کارروائی میں امریکہ میں شمالی کوریا کے تین عہدیداروں کے کسی بھی اثاثے کو بلاک کرنا ایک الگ تھلگ کر دیے جانے والے ملک کے خلاف، جس نے اپنے ہتھیاروں کے پروگراموں پر بین الاقوامی دباو¿ کو مسترد کیا ہے، ایک بڑا علامتی قدم ہے۔
امریکی وزات خزانہ نے ہر اس شخص کے خلاف بھی جو جون ال ہو، یو جن اور کم سو گل، جن کی شناخت ہتھیاروں کی تیاری میں براہ راست ملوث ہونے کے طور پر کی گئی ہے،لین دین کرتا ہے یا کرے گا،پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربات ، بشمول امریکی سرزمین تک مار کرنے کی صلاحیت والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربہ خطہ کو ہی نہیں بلکہ ہوری دنیاکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
یہ پابندیاں بالسٹک میزائل تجربات میں شمالی کوریا کی تیز رفتار، پیمانے اور اس ک کی حد کے ردعمل میں احتساب کے ہمارے مستقل عزم کی نشاندہی کرتی ہیں۔ بلنکن نے مزید کہا کہ یہ کارروائی امریکی اتحادیوں جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ تال میل کے بعد کی گئی ہے اور ساتھ ہی اس کا خصوصی حوالہ دیا کہ یوپری یونین نے اپریل میں اسی نوعیت کی پابنداں عائد کی تھیں۔