US lists sub groups of ISIS and Brotherhood as terrorists outfitsتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: (اے یو ایس ) امریکی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز مصر کے صوبے شمالی سینا میں داعش تنظیم کی شاخ “انصار بیت المقدس” جماعت اور “حرکة سواعد مصر” (حسم) تنظیم کا نام دہشت گردی کی عالمی فہرست میں درج کر لیا ہے۔اس بات کا اعلان وزارت خارجہ کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری بیان میں کیا گیا۔

علاوہ ازیں فہرست میں “حسم” تنظیم سے مربوط شخصیات کے نام بھی درج کیے گئے ہیں۔ ان میں علاء السماحی اور یحیی موسیٰ شامل ہیں۔ مصری شہری السماحی کے بارے میں خیال ہے کہ وہ تنظیم کا بانی ہے۔ موسیٰ بھی تنظیم کا ایک رہ نما ہے۔

دونوں شخصیات اس وقت ترکی میں رہ رہے ہیں۔حرکة سواعد مصر جس کو مختصرا “حسم” کے نام سے جانا جاتا ہے یہ 2014 میں منظر عام پر آئی۔ تنظیم نے قاہرہ اور دریائے نیل کے دہانے پر قتل اور حملوں کی مختلف کارروائیوں بالخصوص پولیس کے خلاف حملوں کی ذمے داری قبول کی تھی۔ مصری حکام کا کہنا ہے کہ یہ تنظیم الاخوان المسلمین جماعت کے زیر انتظام ہے۔

انتظامی اور مالی لحاظ سے “حسم” تنظیم الاخوان کے رہ نما محمد کمال کے دھڑے کے تحت ہے۔ محمد کمال مصری پولیس کے ساتھ ایک جھڑپ میں ہلاک ہو گیا تھا۔ حسم تنظیم اپنی کارروائیاں مصر کے مختلف صوبوں میں انجام دیتی ہے۔ وہ قاہرہ اور الجیزہ میں گھات لگا کر کیے گئے حملوں میں بھی ملوث ہے۔

تنظیم کے اہم ارکان سیکورٹی اداروں کے سامنے بیانات میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں کا اعتراف کر چکے ہیں۔ اس حوالے سے تنظیم نے سوشل میڈیا پر اپنے صفحات پر کارروائیوں کی تصاویر اور ویڈیو کلپس بھی پوسٹ کیے۔اب تک تنظیم کے 304 ارکان کو عسکری استغاثہ کے سامنے پیش کیا جا چکا ہے۔ ان افراد پر دہشت گردی اور قتل کی 14 مجرمانہ کارروائیوں کے ارتکاب کے الزامات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *