US military says it killed two al-Shabab militants in Somalia air raidتصویر سوشل میڈیا

موغا دیشو:(اے یو ایس ) امریکی فوج نے صومالیہ میں القاعدہ سے وابستہ شدت پسند تنظیم الشباب کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں دو جنگجو ہلاک ہوگئے۔ امریکا کی جانب سے یہ حملہ ماہ مئی کے بعد پہلی بڑی فضائی کارروائی ہے جو جنوبی صومالیہ کے جوبا لینڈ کے ایک دور افتادہ مقام لیبیکوس پر واقع ٹھکانوں پر کی گئی۔امریکا کے افریقہ کمانڈ(افریکوم) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ حملہ اتحادی فوج پر الشباب تنظیم کے حملے کے بعد صومالیہ کی حکومت کے تعاون سے کیا گیا۔

افریکوم نے مزید کہا کہ اس کارروائی میں کوئی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے ماہ مئی کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی افواج کو صومالیہ سے واپس بلانے کے فیصلے کو واپس لیتے ہوئے 500 سپیشل فورسز فوجیوں کو صومالیہ میں تعینات کیا تھا۔ واضح ہو کہ ا مریکہ ملک کی مغرب حمایت یافتہ حکومت کا تختہ پلٹ کر وہاں شرعی قوانین کا نفاذ کرنے کی خواہاں الشباب تنظیم کو ختم کرنے کے لیے صومالیہ میں فضائی حملے کر رہا ہے۔کیونکہ دہشت گرد تنظیم الشباب کی وجہ سے صومالیہ، خطے اور امریکی مفادات کو دیر پا خدشات درپیش ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *