US Navy seizes large cache of smuggled weapons off Somaliaتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یو ایس ) امریکی بحریہ نے منگل کے روز اعلان کیا کہ اس نے صومالیہ کے ساحل کے نزدیک ہتھیاروں کی ایک بھاری کھیپ قبضے میں لے لی۔ یہ ہتھیار دو چھوٹے بحری جہازوں کے ذریعے اسمگل کیا جا رہا تھا۔

بحرین میں تعینات پانچویں امریکی بحری بیڑے کے مطابق بحر ہند میں ضبط کیے گئے ہتھیاروں میں ہزاروں کلاشنکوفیں، ہلکی مشین گنیں، بھاری رائفلیں اور راکٹ گرینیڈز وغیر شامل ہیں۔مذکورہ بیڑے نے اپنے بیان میں اسمگل کیے جانے والے ان ہتھیاروں کا ذریعہ نہیں بتایا اور اس کی منزل کے بارے میں بھی کوئی انکشاف نہیں کیا۔

البتہ ایک امریکی دفاعی ذمے دار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیوز ایجنسی “ایسوسی ایٹڈ پریس” کو بتایا کہ “بعض اشارے” یہ ظاہر کرتے ہیں کہ مذکورہ ہتھیاروں کی کھیپ خلیج عدن کے راستے یمن کی جانب رواں دواں تھی۔ مزید یہ کہ امریکی حکام اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

امریکی بحریہ کی جانب سے جاری ایک چھوٹے وڈیو کلپ میں امریکی میرینز کو دکھایا گیا ہے کہ وہ روکے گئے دو جہازوں میں سے ایک کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دوران فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں پرواز کرتے رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *