US NSA speaks to Ajit Dovalتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: امریکہ کے نئے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون نے بدھ کے روز ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کو فون کیا۔ اس دوران انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ ، ہند بحر الکاہل کے خطے میں امن اور استحکام کے قیام سمیت تمام علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وہائٹ ہاؤس نے یہ اطلاع دی۔وائٹ ہاؤس نیشنل سکیورٹی کونسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سلیون نے صدر جو بائیڈن کے جمہوریہ کے مشترکہ عزم کی بنیاد پر مضبوط اور دیرپا دو طرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کے عزم کو دوہرایا۔قومی سلامتی کے دو مشیروں کے مابین یہ پہلی بات چیت تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جیک سلیون نے ہند بحر الکاہل کے خطے میں قریبی تعاون کو برقرار رکھنے ، علاقائی سلامتی کو فروغ دینے ، اور عالمی سطح پر چیلنجوں جیسے کوویڈ 19 اور ماحولیاتی تبدیلیوں پر تعاون کے لئے نئی کوششوں کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

ہندوستانی وزارت خارجہ کی طرف سے ایک بیان جاری کر کہا گیا کہ دونوں قومی سلامتی کے مشیر مشترکہ اقدار ، مشترکہ حکمت عملی اورسکیورٹی مفادات کی بنیاد پر ہند- امریکہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔ادھر ، اجیت ڈوبھال نے جیک سلیون کو قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے پر تقرری کے لئے مبارکباد پیش کی۔

بائیڈن کے قریبی ساتھی سلیون نے اب تک آٹھ ممالک میں اپنے ہم منصبوں سے بات کر چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *