US offers 7 million dollar reward for anyone who helps captrure Hezbollah leader Rauf Salmanتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: ( اے یو ایس )امریکا نے ایک بار پھر لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے رہ نما سلمان رؤوف سلمان کی گرفتاری کے لیے مدد پر زور دیا ہے۔ وہ لبنان کے اندرون اور بیرون دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درامد کا ذمے دار رہا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے زیر انتظام مالی انعام کے پروگرام نے ایک تازہ ٹویٹ میں 70 لاکھ ڈالر کی رقم کے مقابل سلمان کو پکڑنے کے سلسلے میں مدد کا مطالبہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے مئی 2019ئ میں سلمان کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ ساتھ ہی اس پر پابندیاں عائد کی گئیں اور اس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کے لیے 70 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مقرر کی۔ امریکا نے باور کرایا ہے کہ سلمان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی جائے گی ۔

امریکی وزارت خزانہ کی ویب سائٹ کے مطابق رؤوف سلمان کئی ناموں سے جانا جاتا ہے۔ ان میں “سلمان الرضا”، “سامول سلمان الرضا” اور “آندرے میرکیز” شامل ہے۔ سلمان 5 جون 1963 کو لبنان میں پیدا ہوا۔ اس کے پاس لبنان اور کولمبیا کی شہریت ہے اور وہ کولمبیا کے کئی پاسپورٹ رکھتا ہے۔واشنگٹن کے مطابق سلمان مسلح حزب اللہ کے بیرونی ونگ کا سربراہ ہے۔ وہ دنیا بھر میں حزب اللہ کے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی ، رابطہ کاری اور عمل درامد کا ذمے دار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *