US orders China to close Houston consulateتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن : امریکہ نے چین سے کہا ہے کہ وہ جمعہ تک ہوسٹن ٹیکساس میں اپنا قونصل خانہ بند کر دے۔ امریکہ کے اس اعلان پر چین نے اسے ”سیاسی اشتعال انگیزی“ سے تعبیر کیا۔

امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ قونصل خانہ بند کرنے کا فیصلہ امریکی املاک دانش کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔لیکن چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ یہ اشتعال انگیز اور غیر منصفانہ ہے۔

یہ بیانات بلڈنگ کے احاطے میں نامعلوم افراد کو کاغذ جلاتے دیکھے جانے کے بعد جاری کیے گئے۔کچھ عرصہ سے امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی چل رہی ہے۔

صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کی تجارت اور کورونا وائرس وبا پر چین سے کئی بار ٹکراؤ کے بعد تازہ ترین کشیدگی ہانگ کانگ میں چین کے ذریعہ تھوپے گئے متنازعہ نئے قومی سلامتی قانون پر ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں منگل کے روز امریکہ کی وزارت انصاف نے چین پر الزام لگایا کہ وہ کوویڈ 19-کی ویکسین تیار کرنے والی لیبارٹریوں کو اپنے ہیکرز کے توسط سے نشانہ بنوا رہا ہے۔

اس ضمن میں اس نے دو چینی شہریوں پر الزام لگایا کہ وہ امریکی ریسرچ کمپنیوں کی مبینہ طور پر جاسوسی کر رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *