نئی دہلی: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کوویڈ19-وبا کے حو الے سے چین پر اپنے حملے تیز کر دیے اور نشاندہی کی کہ یہ وبا چین سے ہی پھیلی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس ٹاسک فورس سے متعلق اپنی یومیہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا کہ ”یہ چین سے آئی ہے۔ اسے چین سے باہر پھیلنے نہیں دینا چاہیے تھا۔
وہ اسے چین میں ہی روک سکتے تھے۔ وہ اسے آسانی سے چین سے باہر نکلنے سے روک سکتے تھے۔لیکن انہون نے ایسا نہیں کیا ۔اور انہوں نے اسے باقی دنیا میں پھیلنے سے نہیں روکا۔
انہوں نے اسے یورپ اور ہم تک پہنچنے سے نہیں روکا۔ٹرمپ نے اس پر بھی روشنی ڈالی کہ امریکہ نے کس طرح ان ممالک کی مدد کی جنہیں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے وینٹی لیٹروں کی شدت سے ضرورت تھی۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم دنیا کی مدد وینٹی لیٹروں سے کر رہے ہیں ۔ہم متعدد ممالک کی مدد کر رہے ہیں۔ہم مختلف ممالک میں ہزاروں وینٹی لیٹرز بھیج چکے ہیں۔لیکن میں چاہتا ہوں کہ دنیا یہ بات سمجھے کہ یہ عالمی مسئلہ چین کو کھڑا کیا ہوا ہے۔
یو ایس سی ڈی سی رپورٹوں کے مطابق 63ہزار201نئے کورونا وائرس کیسز سے کوروناوائرس وبا سے تاثرین کی تعداد بڑھ کر 37لاکھ 61ہزار362ہو گئی ہے جبکہ 19جولائی کی شب تک یہ تعداد 36لاکھ 96ہزار161ہے۔
گذشتہ24گھنٹے کے دوران امریکہ میں کوروناوائرس سے مزید498اموات ہو گئیں جس سے ملک میں اس مرض سے ہلاک شدگان کی تعداد 1لاکھ40ہزار 157ہو گئی جو 19جولائی تک ایک لاکھ 39ہزار659تھی۔
![US President Donald Trump sharpens attack on China over Coronavirus, says it came from there](https://urdutahzeeb.com/wp-content/uploads/2020/07/p088kbd5.jpg)