US President Joe Biden meets UK's Rishi Sunak ahead of NATO Summitتصویر سوشل میڈیا

لندن:امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کے روز اپنے برطانوی ہم منصب رشی سوناک سے ملاقات کی ۔ انہوں یہ ملاقات یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے کی۔ رشی سنک کے ساتھ ایک مختصر بات چیت کے بعد صدر امریکہ بادشاہ چارلس سے ملنے ونڈسر کیسل روانہ ہو گئے۔ شاہ چارلس کی تاج پوشی کے بعد بائیڈن کی ان سے پہلی ملاقات تھی۔ ان دونوں لیڈروں کے درمیان یہ ملاقات سربراہی اجلاس اور یوکرین کو امریکی کلسٹر گولہ بارود کی فراہمی پر بڑھتی بحث سے پہلے ہوئی ہے۔

رائٹرز کی ایک رپورٹ میں سوناک کے ترجمان کے حوالے سے تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں نے واقعتاًیوکرین کو امریکی گولہ بارود کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا ۔ برطانوی وزیر اعظم نے کلسٹر گولہ بارود کے کنونشن میں ملک کے وعدوں کا بھی حوالہ دیا تھا۔واضح ہو کہ کلسٹر گولہ بارودیا کلسٹر بم ایک ایسا کثیر النوع اسلحہ ہے جس میں ایک سے زیادہ دھماکہ خیز موادہوتا ہے۔

کلسٹر گولہ بارود کو ہوائی جہاز سے گرایا جاتا ہے یا زمین یا سمندر سے فائر کیا جاتا ہے جو وسط ہوا میں کھل کر دسیوں یا سیکڑوں بم چھوڑتا ہے جو فٹ بال کے کئی میدانوں کے سائز تک کے علاقے کوتباہ کر سکتا ہے۔ سوناک کے ترجمان نے ہفتہ اواخر میں کہا تھا کہ ہم روس کے غیر قانونی اور بلا اشتعال حملے کے خلاف یوکرین کی حمایت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ دوسری جانب سوناک نے اس بات پر زور ددیتے رہے کہ دونوں ممالک خوشگوار تعلقات کا اشتراک جاری رکھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *