US removes group condemned by China from 'terror' listتصویر سوشل میڈیا

بیجنگ:امریکہ نے چین کیسین کیانگ علیحدگی پسند انتہا پسند تنظیم مشرقی ترکستان اسلامی تحریک (ای ٹی آئی ایم )کو، جو سن جیانگ کے ایغور مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم ہونے کا دعویٰ کرتی ہے، اپنی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے ہٹا دیا ہے۔

امریکہ کے اس فیصلے پر ، چین نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا کہ امریکہ کے اس اقدام نے عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کے دوہرے کردار کو بے نقاب کردیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے 5 نومبر کو ای ٹی آئی ایم پر، جسے 2002 میں اقوام متحدہ کی 1267 کی انسداد دہشت گردی کمیٹی نے القاعدہ ، اسامہ بن لادن اور طالبان سے تعلقات کے لئے دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا، عائد پابندی ختم کرنے کاعلان کیا ۔

چین نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ تنظیم ، جو صوبہ ایغور مسلم اکثریتی صوبہسن جیانگ میں سرگرم ہے ، صوبے کے اندر اور باہر متعدد پرتشدد حملوں اور ہلاکتوں کی ذمہ دار ہے۔حالیہ مہینوں میں امریکہ نے چین پر ایغور مسلمانوںکیساتھ بدسلوکی کرنے پرسخت تنقید کی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ چین نے اس سے قبل یہ بھی الزام لگایا ہے کہ دہشت گرد تنظیم مشرقی ترکستان اسلامی موومنٹ (ای ٹی آئی ایم)ہمسایہ ملک ترکی کے ساتھ عثمانی تہذیب کی ترقی کے ساتھ ساتھ اسلامی اڈوں میں بھی اضافہ کرنا چاہتی ہے۔یہ تنظیم سن کیانگ کے کاشغر خطہ کے ایک ایغور مسلمان حسن معصوم نے تشکیل دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *