US sanctions two Chinese lawbreakersتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:امریکہ نے “بروکن ٹوتھ” کے نام سے پکارے جانے والے بدنام زمانہ غنڈے اور کرائم سنڈیکیٹ ٹرائیڈ کے سابق سرغنہ وان کوک کوئی اور چین کے صوبہ فوجیان میں ژیامین پبلک سیکیورٹی بیورو(پی ایس بی) کے سربراہ ہوانگ یوان ژیانگ پر قانون ماگنیتسکی کے نتحت ویزا بندشیں عائد کردی ہیں۔

جمعرات کو ان دونوں چینیوں کے خلاف عائد پابندیاں کرنا ، انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے حصے کے طور پر ، دنیا بھر میں بدعنوانی کے خلاف امریکی کوششوں کا ایک حصہ ہیں۔امریکہ نے فیکٹ شیٹ میں نامزد افراد کو بھی شامل کیا ہے جن میں سے ایگزیکٹو آرڈر 13818 کے تحت روس ، کرغزستان ، لائبیریا ، ہیٹی ، ایل سلواڈور ، جمیکا اور یمن کے افراد شامل ہیں ، جو بدعنوانی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

انسداد بدعنوانی اور انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر امریکی وزارت خارجہ کے دفتر برائے غیر ملکی املاک کنٹرول نے مزید تین کمپنیوں کو جو بروکن ٹوتھ کی ملکیت یا اس کے زیر کنٹرول ہیں،نامزد کی ہیں۔ امریکی وزارت مالیات نے کہا کہ ہوانگ صوبہ ژیامین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *