تہران: صدر ایران حسن روحانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں دیرپا ثابت نہیں ہوں گی۔

ملیشیا روانگی سے عین قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے روحانی نے کہا کہ عالمی ممالک ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔

ایران پر امریکہ کا دباؤ زیادہ دیر تک نہیں رہ پائے گا اور دنیا کے تمام ممالک خاص طور پر وہ ممالک جن سے ماضی میں بہت عمدہ تعلقات رہے ہیں، ایران کے ساتھ دوستانہ اور گہرے و قریبی تعلقات کے خواہاں ہیں۔

ملیشیا میں حسن روحانی جس چوٹی اجلاس میں شرکت کریں گے اس میں اسلامی ممالک کے رہنما شرکت کر رہے ہیں۔

ایرانی رہبر اعظم نے مز ید کہا کہ مشرقی ایشیائی ممالک خاص طور پر ملیشیا اور جاپان کے ساتھ قریبی تعلقات اتوار کرنا ایران کی پالیسی کا اصل مقصد ہے۔

روحانی نے مزید کہا کہ یہ چوٹی کانفرنس علاقائی اور بین الاقوامی امورپر توجہ دینے کے لیے عالمی لیڈروں کے لیے اچھا موقع ہے۔صدر ایران نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ علاقائی مسائل طے کرنے کے لیے مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔

امریکہ اور ایران کے مابین تعلقات اس وقت سے ہی خراب ہیں جب امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نےیکطرفہ طور پر ایران اور پانچ بڑی طاقتوں کے درمیان 2015کے جوہری معاہدہ سے امریکہ کو الگ کر لیا تھا اور ایران پر نئی بندشیں عائد کر دی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *