US says does not support any one candidate in Pakistan, calls for fair electionsتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن،(اے یو ایس)امریکہ نے کہا پاکستان کے آنے والے انتخابات میں وہ کسی قسم کی دخل اندازی نہیں کنا چاہتا ہے اور نہ کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت کرے گا۔ محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کسی بھی طریقے سے پاکستان کے انتخابات میں اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کرے گا۔ پاکستان میں انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کر رہے، امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا نے پاکستان میں کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں متوقع انتخابات کے نتائج پر امریکا اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کر رہا ہے اور اس نے کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے یہ یقین دہانی ایک صحافی کے اِس سوال کا جواب دیتے ہوئے کی کہ ایک سفیر کو کسی ملک کے چیف الیکشن افسر سے کیوں ملنا چاہیے؟خیال رہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے حال ہی میں اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے ملاقات کی۔

میتھیو ملر نے جواب دیا کہ اس ملاقات پر تبصرے کے لیے آپ کو سفارت خانے سے رجوع کرنا چاہیے، مجھے یقین ہے کہ وہ اس میں خوشی محسوس کریں گے لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں سمجھ گیا ہوں کہ آپ کے اس سوال سے کیا مراد ہے۔انہوں نے کہا کہ لہٰذا میں اس بات کو دہراو¿ں گا جو میں متعدد بار کہہ چکا ہوں کہ امریکا، پاکستان میں انتخابات کے نتائج کے حوالے سے کوئی پوزیشن نہیں لیتا۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان میں کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کی لیکن یقیناً ہم پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر زور دیتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *