US says it does not support Ukrainian strikes inside Russiaتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن،(اے یو ایس ) بدھ کی صبح روسی دارالحکومت ماسکو کو ڈرون سے نشانہ بنائے جانے کے کچھ ہی دیر بعد، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ واشنگٹن روس کے اندر حملوں کی حوصلہ افزائی یا اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کئیف پر منحصر ہے کہ وہ روسی حملے کے سامنے اپنا دفاع کیسے کرے۔انہوں نے کہا کہ ماسکو کسی بھی وقت یوکرین سے دستبردار ہو کر جنگ کا خاتمہ کر سکتا ہے۔واضح رہے کریملن سے صرف 5 کلومیٹر کے فاصلے پر ماسکو کے کاروباری علاقے میں دھماکے کی آواز سنائی دی جس کے بعد علاقے میں دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔

ماسکو کے میئر نے کہا کہ فضائی دفاع نے دارالحکومت اور اس کے اطراف کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے دو یوکرینی ڈرونز کو مار گرایا ہے۔روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق، اس دوران، روسی حکام نے اطلاع دی ہے کہ ماسکو کے ہوائی اڈوں نے آج صبح سویرے پروازیں معطل کر دیں۔یوکرین کے ڈرون حملوں کی وجہ سے روسی دارالحکومت کے آس پاس کے بڑے ہوائی اڈوں نے آنے اور جانے والی پروازوں کو کئی روز سے معطل کر دیا گیا ہے۔یوکرین کی فوج کی جانب سے جوابی حملے کے تناظر میں روسی سرزمین پر اس نوعیت کے حملے بڑھ رہے ہیں، جو کہ اب تک محاذوں پر روسی افواج کے مقابلے میں زیادہ پیش رفت نہیں کرسکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *