US senator Lindsey Graham hails Qatar Saudi arabia reconciliationتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: (اے یو ایس) امریکا میں ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے العلا میں خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس کے اعلامیے اور کونسل کے رکن ممالک کے درمیان مصالحت کو سراہا ہے۔

انہوں نے گذشتہ روز اپنی ٹویٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اور جیرڈ کشنر کے زیر قیادت ان کی ٹیم کو خلیج کونسل کے اجلاس کے نتائج اور سعودی عرب اور قطر کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے حوالے سے مبارک باد پیش کی۔

گراہم کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک کے مصالحت اور مفاہمت کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہو گا اور اب وہ خلیج تعاون کونسل کے اندر پھوٹ سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گا۔اس سے قبل امریکا نے منگل کے روز خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس میں العلا معاہدے کے اعلان سے مربوط پیش رفت کا خیر مقدم کیا۔ یہ پیش رفت خلیجی اور عرب ممالک کی یک جہتی واپس آنے کے حوالے سے ایک مثبت اقدام ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق “متحد خلیج یقینا مزید ترقی اور وہاں کے عام کے مزید تحفظ کو یقینی بنائے گا۔ ہم عسکری ، اقتصادی ، طبی ، انسداد بدعنوانی اور ثقافت کے شعبوں میں باہمی تعاون استوار ہونے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

واشنگٹن نے اس امید کا اظہار کیا کہ خلیجی ممالک اپنے اختلافات کے تصفیے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔امریکا نے خلیج کے تنازع کے حل کی سپورٹ کے لیے کویت کی جانب سے کی جانے والی ثالثی کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *