US Senator slams China over hiding COVID-19تصویر سوشل میڈیا

نیو یارک: امریکی قانون ساز ٹام کاٹن نے چین پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے کورونا وائرس کی ابتدا اور پھیلا وکے بارے میں حقائق کے بارے جھوٹ بول رہا ہے اور چھپا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ بیجنگ شروع سے ہی اس وبا سے وابستہ حقائق کو مٹانے کی کوشش میں لگاہواہے۔قانون ساز ٹام کاٹن نے فاکس نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جن لوگوں نے اس کے خلاف آواز اٹھانے کی کوشش کی انہیںمادیا گیااور ثبوت اور گواہ غائب کر دئیے گئے ہیں ، کاٹن کا کہنا ہے کہ اس وبائی بیماری کا قطعی جواب ملنے کے امکانات بہت کم رہ گئے ہیں۔قانون ساز کاٹن نے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر کوبھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ایک طویل عرصے تک کوویڈ 19- کوایک وبا ہونے کی بات سے انکار کرتے رہے ، انہوں نے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر نے جس لاپروا ئی کے ساتھ ا س وبا کے آغاز کے ساتھ ہی عمل کیا تھا اور دنیا کوشروع سے ہی اس کے خطرے سے انجان رکھا اس سے صاف واضح ہے کہ ڈائریکٹر شروع سے ہی چین کے اشاروں پر چل رہے تھے۔ٹام کاٹن نے الزام لگایا کہ ڈبلیو ایچ او نے تفتیش کے لئے ووہان ایک جعلی ٹیم کو بھیجا تھا۔ انہوں نے چین کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر امریکی صدر جو بائیڈن پر بھی شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہت کچھ کر سکتے تھے اور ہم کچھ نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے عوام نے جو بائیڈن اور کانگرس کے ممبر کا اس لئے انتخاب کیا تاکہ وہ بہتر فیصلے لیں لیکن ، ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *