US senators gave 'positive' feedback on F-16 fighters: Erdoganتصویر سوشل میڈیا

استنبول:(اے یو ایس )ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امریکی سینٰٹرز سے ہونےوالی ملاقاتوں کے بعد کہا ہے کہ ترکیہ کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کے لیے امریکی سینیٹرز کا رخ مثبت ہے۔ امکانی طور پر ان کی حمایت ترکیہ کے لیے ہو گی۔رجب طیب اردوغان ان دنوں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ میں ہیں اور اس دوران امریکی سینیٹرز سے بھی ملے ہیں۔ تاکہ امریکی ایف سولہ طیاروں کی فراہمی میں حا ئل دقتوں کو دور کرنے میں سینیٹرز کی مدد حاصل کرسکیں۔

ترکیہ نیٹو کا رکن ملک ہے۔ تاہم روس سے دفاعی میزائل سسٹم خریدنے کی وجہ سے ترکی کے بارے میں امریکی کانگریس ارکان میں ترکیہ کے بارے میں تلخی کا تاثر پیدا ہو گیا تھا۔ یہ معاملہ کئی سال سے چلا آرہا ہے۔اسی وجہ سے ترکیہ کی طرف سے ماہ اکتوبر میں امریکہ سے چالیس مزید ایف16 طیاروں اور 80 ایف16 طیاروں کی اپ گریڈیشن کے لیے امریکہ سے کہا تو امریکی رویہ زیادہ مثبت نہ تھا۔ اس بارے میں امریکی ریسپانس شروع میں زیادہ اچھا نہیں رہا تھا۔ترک صدر نے نیو یارک میں موجودگی کے دوران امریکہ کے اہم سینیٹرز جن میں لنڈسے گراہم اور چارس کونز شامل ہیں ملاقات کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *