US Senators reach agreement to tighten gun lawsتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: امریکی سینیٹ کے اراکین نے گن کنٹرول کے معاملے پر ایک مسودے کا اعلان کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ بی بی سی نے پیر کو اپنی رپورٹ میں یہ معلومات دی۔ امریکہ میں فائرنگ کے تیزی سے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سڑکوں پر آنے والے ہزاروں افراد کے احتجاج کے پیش نظر اس اقدام پر غور کیا جا رہا ہے۔ان نئے اقدامات کے تحت 21 سال سے کم عمر کے بندوق خریدنے والوں کے پس منظر کی سخت جانچ کی جائے گی اور بندوق کی غیر قانونی خریداری پر لگام لگائی جائے گی۔

اس تجویز کوریپبلکن پارٹی کے دس اراکین پارلیمنٹ کی حمایت ملی، جو کافی معنی رکھتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب اس قراردادکو پاس کرنے اوراسے قانونی شکل دینے کے لئےووٹرز کی کافی تعداد موجود ہے۔اس سے قبل صدر جو بائیڈن نے بھی امریکی کانگریس سے ہتھیاروں پر پابندی لگانے، خریداری سے قبل بیک گراونڈ کی جانچ مزید پختہ بنانے اورموثر گن کنٹرول اقدامات کونافذ کرنے کی اپیل کرچکے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اسالٹ رائفلز پر پابندی کی بھی سفارش کی ہے، جس کااستعمال ٹیکساس اور بفیلو میں اجتماعی فائرنگ میں کیاگیاتھا۔بندوق پر پابندی لگانے کی تمام سابقہ کوششیں امریکی کانگریس میں خاطر خواہ حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس دوران بندوقوں پر پابندی کے ساتھ ساتھ سینیٹ کے ارکان نے دماغی صحت کے پروگراموں کو بہتر بنانے اور اسکولوں کے تحفظ کے لیے کوششوں کو فروغ دینے کی بات بھی کی ہے۔

قبل ازیں گن کلچر کے خلاف دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت دیگر ملک کے دیگر حصوں میں ہفتے کو ہونے والی احتجاجی ریلیوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جن میں مظاہرین نے قانون سازوں سے مطالبہ کیا تھاکہ وہ گن کلچر سے ہونے والے تشدد کو روکنے کے لیے قانون سازی کریں۔دوسری طرف ہفتے کو ہی امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے بھی کہا کہ سینیٹ میں اسلحے سے ہونے والے پر تشدد کے واقعات سے نمٹنے کے لیے مذاکرات کار معاہدے پر پہنچنے کےلیے کوشاں ہیں۔امریکی صدر کے بقول وہ اس سلسلے میں پر امید بھی ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق امریکہ کے صدر نے یہ بیان ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی سے متعدد بار گفتگو کرنے کے بعد دیا جو ان مذاکرات کی قیادت کر رہے ہیں۔

ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے صدر جو بائیڈن نے رواں ماہ کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ حملے کے لیے استعمال ہونے ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کی قانون سازی کی جائے۔صدر بائیڈن نے کانگریس سے کہا تھا کہ اسلحہ خریدنے والوں کا بیک گراو¿نڈ دیکھنے کے ساتھ ساتھ دیگر اقدامات کی بھی ضرورت ہے۔ہفتے کو امریکہ میں ہونے والے مظاہروں کی صدر بائیڈن نے بھی حمایت کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *