US senators urge Blinken to designate Taliban as foreign terrorist organisationتصویر سوشل میڈیا

نیویارک: امریکہ میں طالبان کے خلاف آوازبلند ہوتی جا رہی ہے۔دریں اثنا امریکی قانون سازوں نے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ طالبان کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے۔ یہاں کے چار قانون سازوں نے، جنہوں نے ایک مشترکہ مکتوب لکھ کر بلنکن سے طالبان کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی اپیل کی ہے کہا کہ طالبان کی امریکہ مخالف سرگرمیاں ظاہر کرتی ہیں کہ یہ امریکیوں اور امریکی مفادات کے خلاف کام کرتا ہے۔

واضح ہو کہ حال ہی میں بلنکن نے کہا تھا کہ ان کی وزارت طالبان کے ساتھ کام کر رہی ہے تاکہ ان لوگوں کے لیے افغانستان سے اضافی چارٹر پروازوں کا بندوبست کیا جا سکے جو امریکی انخلا کے بعد افغانستان سے نقل مکانی کرنے کے خواہشمند ہیں ۔قطر کے اعلیٰ سفارت کاروں اور دفاعی حکام کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں ، بلنکن نے کہا تھا کہ امریکہ افغان دارالحکومت سے اضافی چارٹر پروازوں کا بندوبست کرنے کے لیے کچھ عرصے سے طالبان کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا تھا کہ طالبان نے ان تمام لوگوں کو محفوظ انخلا کی یقین دہانی کرائی ہے جو مناسب سفری دستاویزات کے ساتھ افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اب بھی تقریبا ً100 امریکی شہری موجود ہیں جو وہاں سے نکلنا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *