US set to move forward with F-35 sale after UAE threatens withdrawalتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: (اے یوایس)متحدہ عرب امارات کے اس اعلان کے بعد وہ مختلف قسم کے اسلحوں سمیت جنگی طیاروں کی خریداری کا23بلین ڈالر کا معاہدہ معطل کر دے گاامریکہ نے امارات کو ایف35-جنگی طیاروں اور ڈرونز فروخت کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی اس ضمن میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ اگر متحدہ عرب امارات چاہے تو امریکا اسے ایف 35 طیارے فروخت کرنے کیلئے تیار ہے۔

انٹونی بلنکن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم یو اے ای سمیت خطے کے دیگر ممالک کو فروخت کرنے والی ٹیکنالوجیز کے مکمل جائزے کو یقینی بنائیں گے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے امریکا سے ایف 35 طیاروں کی خریداری پر بات چیت معطل کر دی ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق امریکا کو بتا دیا ہے کہ ایف 35 طیارے خریدنے سے متعلق بات چیت نہیں کی جائے گی۔

اماراتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایف 35 طیاروں سے متعلق بات چیت مستقبل میں دوبارہ ہوسکتی ہے، تکنیکی ضروریات، آپریشنل پابندیوں، لاگت اور دیگر امور کے سبب بات چیت پر نظرثانی کی جائے گی۔ ایف 35 طیاروں کی خریداری 23 ارب ڈالر کے معاہدے کا حصہ تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارت کی جانب سے یہ بیان فرانس سے 80 رافیل طیاروں کے معائدے کے بعد سامنے آیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *