واشنگٹن : امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایک اہم اسڑیٹجک پارٹنر ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی رشتوں کا خراج تحسین پیش کیا۔
وزارت خارجہ نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ ہفتہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پوم پئیو کے مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک کا سفر کرتے ہوئے سعودی عرب کے دورے کے دوران کیا۔
وزار ت خارجہ نے مزید کہا کہ پوم پئیو نے خادم حرمین شریفین و فرمانروائے مملکت شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ امریکہ۔
سعود ی عرب رشتے منفرد نوعیت کے ہیں۔وزارت خارجہ نے یہ کہتے ہوئے کہ عراقی وزیر اعظم نامزد محمد توفیق علاوی نئی حکومت میں کرد اور سنیوں کو بھی شامل کریں،عراق کی مجموعی صورت حال پر بھی اظہار خیال کیا۔
امریکہ نے کہا کہ عراق میں اس کے مفادات کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار ایران ہے اور وہ عراقی ملیشیا کو گرین زون پر حملے کرنے سے روکے گا ۔