واشنگٹن:(اے یو ایس)امریکا کی ایک سینیرعہدہ دار نے کہا ہے کہ ان کا ملک متحدہ عرب امارات کوایف 35 لڑاکا طیارے اور مسلح ڈرون فروخت کرنے کے لیے پ±رعزم ہے۔ نائب وزیرخارجہ برائے سیاسی، فوجی امور جیسیکا لیوس نے منگل کے روز ایک سرکاری بیان میں کہا کہ وہ (اماراتی) جانتے ہیں کہ ہم پرعزم ہیں اور ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ انھیں وہ تمام معلومات دستیاب ہوں جن کی بنیادپرانھیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔لیوس نے کہا کہ ہم ان سے باقاعدگی سے بات کررہے ہیں۔وہ جانتے ہیں کہ ہم پرعزم ہیں ۔وہ ان اطلاعات پر تبصرہ کررہی تھیں کہ یواے ای اور امریکا کے درمیان اسلحہ کی خریداری سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہورہا ہے اور یو اے ای اس ضمن میں امریکا کو کوئی نوٹس جاری کرنے والا ہے۔وہ کانگریس کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے روبرو گفتگو کر رہی تھیں۔ان کے ساتھ معاون وزیردفاع برائے حکمت عملی، منصوبہ بندی اور صلاحیت مارا کارلین بھی اس اجلاس میں شریک تھیں۔امریکا کی سابق ٹرمپ انتظامیہ نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے امن معاہدے کے حصے کے طوراسلحہ کے اس سودے سے اتفاق کیا تھا لیکن کانگریس میں ترقی پسند ڈیموکریٹس کی نے اس کی مخالفت کی ہے۔اس پربظاہرمایوس متحدہ عرب امارات نے دسمبر میں 23 ارب ڈالرمالیت کے اس معاہدے پر امریکا سے مذاکرات معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
لیوس اورکارلین نے ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کی جانب سے متحدہ عرب امارات کودرپیش خطرات کا حوالہ دیا اور خلیجی اتحادیوں کے دفاع میں امریکی امداد جاری رکھنے کا عزم ظاہرکیا۔انھوں نے کہا کہ یواے ای کو یمن سے فی الواقع حوثیوں کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے۔ ہم نے ان کے ساتھ شراکت داری کا بھی عہد کیا ہے کیونکہ وہ اس مسئلہ اور اس چیلنج سے نبردآزما ہیں۔کارلین نے کہا کہ ضروری امر یہ ہے کہ اس بارے میں کھل کربات چیت کی جائے کہ ہم کیسے اور کن طریقوں سے سوچتے ہیں اور وہ کیونکرزیادہ مو¿ثرہوسکتے ہیں اور وہ کیا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔قبل ازیں امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدہ دار نے العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ 23 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی مجوزہ فروخت کے معاہدے سے متعلق تصفیہ طلب امور کے حل کے لیے کام کیاجاسکتا ہے۔اس عہدہ دارکا کہنا تھا کہہم نے حال ہی میں دبئی ایئرشو میں اس امرکی تصدیق کی ہے کہ بائیڈن، ہیرس انتظامیہ یو اے ای کو ایف 35 طیاروں، ایم کیو 9 بی اور دیگراسلحہ کی مجوزہ فروخت کے لیے پ±رعزم ہے ۔
