US threatens to destroy any Iranian missiles sent to Venezuelaتصویر سوشل میڈیا

تہران:( اے یوایس )امریکہ نے کہا ہے وہ ہر گز یہ نہیں چاہتا کہ ایران کے طویل فاصلہ تک مار کرنے والے میزائل وینز ویلا پہنچیں۔

اس ضمن میں ایران اور وینزویلا کے لیے وائٹ ہاو¿س کے خصوصی ایلچی ایلیوٹ ابرامس نے متنبہ کیا ہے کہ امریکا وینزویلا کو بھیجے جانے والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کو تباہ کر دے گا۔

واضح ہو کہ ایران پر اقوام متحدہ کی عائد کردہ اسلحہ خرید و فروخت پابندی ،میعاد میں توسیع کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کی کوششیں ناکام ہوجانے کے باعث،گذشتہ ہفتہ ختم ہو گئی تھی۔

گذشتہ ہفتہ وینیزوئلہ کے صدر نکولس مدورو نے سائنٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل ملٹری کونسل کے قیام کا اعلان کیا تھا ۔جو چین، روس ایران اور کیوبا سمیت اپنے قریبی ممالک کی مدد سے اسلحہ کے حصول کے معاملہ میں ملک کو آزاد قرار دلوانے کی کوشش کرے گی۔

امریکی ٹیلی ویڑن نیٹ ورک فاکس نیوز سے انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ ہے کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اس صورتحال سے بچنے کے لیے پوری کوشش کرے گی۔ اگر وینزویلا کو ایران کی طرف سے میزائل فراہم کیے جاتے ہیں توامریکا ایرانی میزائلوں کو تباہ کر دے گا۔

مختلف ذرائع ابلاغ کے حالیہ دنوں میں یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ تہران اور کراکس کے مابین کوئی میزائل معاہدہ نہیں ہوا ہے لیکن ایران نے اسلحہ فروخت کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا ہے اور وینزویلا اس کا ایک بڑا گاہک ہو سکتا ہے۔

ایران اور وینز ویلا کے درمیان پہلے ہی گہرے مراسم ہیں اور ایران وینز ویلا کو پٹرول کی ترسیل کرچکا ہے۔ اس کے بدلے میں وینزویلا حکومت کروڑوں ڈالر سونا ایران کو فراہم کر چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *