US to Ban Export of Chips, Chipmaking Tools to Chinaتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: (اے یو ایس)امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ اگلے ماہ سے چین پر مصنوعی ذہانت کے آلات اور کمپیوٹر چپس کی برآمدات پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ محکمہ تجارت نے رواں برس کے اوائل میں تین امریکی کمپنیوں کو خطوط بھیجے تھے جن میں انہوں نے پابندیوں سے متعلق نئے ضوابط جاری کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔اس معاملے سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں میں کے ایل اے کارپ، لام ریسرچ کارپ اور اپلائیڈ میٹیرلز کو خطوط بھیجے گئے۔اس سے قبل حکام کی جانب سے نئے قواعد و ضوابط سے متعلق نہیں بتایا گیا تھا۔مذکورہ کمپنیوں نے خطوط کی موصولی سے متعلق عوامی سطح پر اعتراف کیا ہے۔ ان خطوط کے ذریعے امریکی کمپنیوں کو چین کو چِپ بنانے کا سامان دینے سے روکا گیا ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں چِپ ڈیزائن کرنے والی کمپنی نویڈیا کارپ نے کہا تھا کہ امریکی حکام نے اس کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی چِپس چین کو بر آمد کرنے سے روکا تھا۔کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان قواعد و ضوابط میں ممکنہ طور پر چین کے خلاف مزید اقدامات بھی شامل ہوں گے۔جمعے کو وزارت تجارت کے ایک ترجمان نے مخصوص قواعد و ضوابط پر تبصرے سے انکار کیا تھا تاہم ایک مرتبہ پھر یہ بات دہرائی کہ ان کی وزارت قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے تحفظ کے لیے اضافی اقدامات کے ساتھ ایک جامع طریقہ کار اختیار کر رہا ہے۔یہ نئے قواعد و ضوابط ایسے وقت میں سامنے ا?ئے ہیں جب صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ چین کو جدید ٹیکنالوجیز کے حصول سے روکنے کی کوشش میں ہے۔ اس شعبے میں امریکہ کی بالا دستی اب بھی برقرار ہے۔سینٹر فار اسٹرٹیجک اینڈ انٹرنیشنل ا سٹڈیز میں ٹیکنالوجی کے ماہر جم لوئس کا کہنا ہے کہ حکمت عملی یہ ہے کہ چین کو اس ٹیکنالوجی کے حصول سے روکا جائے اور انہوں نے یہ بھانپ لیا کہ چِپس ہی وہ چیز ہے جو چین نہیں بنا سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *