US treasury puts Afghan trader Nabizada on sanction listتصویر سوشل میڈیا

کابل: امریکی وزارت خزانہ نے افغانستان کے ایک معروف تاجر کمال نبی زادہ کو اس فہرست میں درج کر دیا جو ان لوگوں اور تنظیموں پر مشتمل ہے جن کو ا مریکہ نے دہشت گردقرار دیا ہے۔ امریکہ کا دعویٰ ہے کہ کمال نبی زادہ کے ایران کی قدس فورس سے روابط ہیں۔ تاہم کمال نبی زادہ کی کمپنی نے ایک بیان جاری کر کے امریکی وزارت مالیات کے فیصلہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پس پشت سیاسی محرک کارفرما ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جن افراد کا تعلق ایران کی سپاہ پاسدران سے ہے اور جو منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں انہیں س فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔ایک ماہر اقتصادیات سیار قریشی نے کہا کہ امریکی وزارت خزانہ نے ایران کی تیل نقل و حمل کے نیٹ ورک کو، جسے ر وسی حمایت حاصل ہے ، ہدف بنایا ہوا ہے اور فہرست میں درج لوگوں کی املاک پر پابندی لگائی جائے گی۔

کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس فہرست میں افغان تاجروں کو شامل کرنے سے ملک میں سرمایہ کاری پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ایک اور ماہر اقتصادیات عبد النصیر ریشتیا نے کہا کہ ان کے خیال میں یہ معاملہ سیاسی ہے ۔ امریکہ کا افغان کمپنیوں پر اقتصادی سرگرمیاں محدود کرنے کا دباو¿ دراصل حکومت افغانستان پردباو¿ کی ایک قسم ہے کیونکہ پرائیویٹ سیکٹر ایک اہم رول ادا کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *