US treasury remove sanctions on three Iraniansتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: ( اے یو ایس )امریکی انتظامیہ نے تین ایرانی شہریوں کے خلاف عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی وزیر خزانہ نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ اس کارروائی سے ایرانی شہریوں بہزاد ڈینئل فردوس، مہرزاد مانوئل فردوس اور محمد رضا دزفولیان پر عائد پابندیاں اٹھا دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مؤخر الذکر شخص کو امریکا کی طرف سے دو بار پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔امریکی وزارت خزانہ کے ایک ترجمان نے ان ایرانیوں کو پابندیوں کی فہرست سے نکالنے اور 2015 میں تہران اور بڑی طاقتوں کے مابین طے پائے جوہری معاہدے کی بحالی کے امکانات کے مابین کسی قسم کے تعلق کی تردید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کا یہ اقدام ایران کے تئیں حکومت امریکہ کی پابندیوں پالیسی میں کسی قسمکی تبدیلی کا عکاس نہیں ہے ۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی ایران کے حوالے سے پالیسی واضح ہے جس میں کوئی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں۔ان تینوں افراد پر ، جو ماموت صنعتی گروپ اور اس کی معاون کمپنی ماموت ڈیزل کے شئیر ہولڈرز اور عہدیداران ہیں، 2005میں صدر جارج بش کی جانب سے جاری کیے گئے حکومتی فرمان 133382کی روشنی میںستمبر2020میں پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *