واشنگٹن:(اے یو ایس ) امریکہ کی وزیر خزانہ جینٹ یلین اس ہفتے واشنگٹن میں عالمی اقتصادی رہنماو¿ں کے اجلاس کے دوران یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیہل سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔لیکن وہ روسی حکام کے ساتھ زیادہ تر رابطے سے بچنے کی کوشش کریں گی جو تقریب کے کچھ حصوں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
عالمی بینک اور بین الااقوامی مالیاتی ادارے کے موسم بہار کے اجلاس میں یوکرین جنگ اور اس جنگ کے خوراک کے عدم تحفظ سمیت دنیا کے معیشتوں پر ہونے والے اثرات ایجنڈے کے نمایاں موضوع ہوں گے۔منگل کو ییلن وزرائے خزانہ، بین الاقوامی ترقیاتی بینکوں اور دیگر اداروں کا ایک پینل بلائیں گی تاکہ اس بارے میں بات کی جائے کہ وہ خوراک کی عدم تحفظ سے نمٹنے کے لیے وسائل کا استعمال کیسے کریں گے۔
وزارت خزانہ کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق روسی مالیاتی حکام سے عملی طور پر کئی تقریبات میں شرکت کی توقع ہے۔تاہم اہلکار کے مطابق ییلن ان ملاقاتوں میں شرکت تو کریں گی جہاں روسی وزیر ایک یا دو سیشن کے لیے موجود ہوں گے لیکن وہ ہر سیشن میں شرکت نہیں کریں گی۔
اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے ک شرط پر کہا کہ روسی حکام کی موجودگی سے وہ کام نہیں روکنا چاہیے جو امریکہ کو گروپ آف 20 کے ممبران کے ساتھ کرنے کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ روس کو یوکرین پر حملہ کرنے کی وجہ سے عالمی معیشتوں کے جی ٹوئنٹی گروپ سے نکال دینا چاہیے۔
