US warns that Russia has a 'kill list' of Ukrainians to be detainedتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یوایس)امریکی حکومت نے اقوام متحدہ کو ایک مراسلہ میں خبردار کیا ہے کہ روسی حکومت نے یوکرین پر حملے کی صورت میں یوکرینی شہریوں کی ایک لسٹ تیار کر رکھی ہے جنہیں قتل یا جیلوں میں بھیجا جائے گا۔عالمی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق واشنگٹن نے یوکرین کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور آنے والے دنوں میں ممکنہ انسانی حقوق بحران سے خبردار کیا۔

امریکی حکومت کے خط میں لکھا گیا کہ امریکا کے پاس مصدقہ معلومات ہیں کہ روسی فورسز فوجی قبضے کے بعد مزاحمت کرنے والے یوکرینی باشندوں کو قتل اور گرفتار کرنے کے لئے ناموں کی فہرتیں تیار کر رہے ہیں۔”اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل باچلیٹ کے نام لکھے جانے والے خط میں کہا گیا کہ ہمارے پاس مصدقہ معلومات ہیں کہ روسی فورسز پر امن مظاہروں کو ختم کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کریں گے۔

امریکا اور اس کے یورپی اتحادیوں کے مطابق روس نے یوکرین کی سرحد کے ساتھ ڈیڑھ لاکھ فوجیوں کو تعینات کر رکھا ہے۔ماسکو نے ہمسایہ ملک پر ممکنہ حملے کے منصوبے سے انکار کیا ہے مگر یوکرین سے یہ گارنٹی طلب کی ہے کہ وہ ناٹو میں شمولیت اختیار نہیں کرے گا اور مشرقی یورپ سے ناٹو کی افواج کو ہٹا لیا جائے گا۔ ان مطالبات کو مغربی اتحاد نے مسترد کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *