US will give befitting reply to Iran's actions including drone attacks :says Bidenتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یو ایس ) امریکی صدر جو بائیدن کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنے مفادات پر ضرب لگانے والے ایران کے تمام اقدامات بشمول ڈرون حملوں کا مناسب جواب دے گا ۔انہوں نے روم میں جی20کے سربراہ اجلاس کے اختتام پر منعقد ایک پریس کانفرنس میں یہ بات اس وقت کہی جب ان سے استفسار کیا گیا کہ امریکہ اپنے مفادات کو نقصان پہنچانے والی ایرانی کارروائیوں کا خواہ وہ ڈرون حملے ہوں یا کچھ اورتو امریکہ کیا کرے گا ۔

بائیڈن کا یہ بیان شام میں امریکہ کی ایک دورافتادہ واقع فوجی چوکی پر کیے گئے ڈرون حملے کا ایران پر الزام لگانے کے بعد سامنے آیا ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ سمجھتا ہے اگرچہ یہ ڈرونز ایران سے نہیں چھوڑے گئے لیکن یہ حملے ایران نے ہی کرائے ہیں اور ان حملوں میں اس کی مرضی شامل تھی۔ جوہری معاہدے کے حوالے سے بائیڈن نے کہا کہ معاہدے کی بحالی ایران کے تصرفات کے ساتھ مربوط ہے۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ سمجھوتے کی طرف نہ لوٹنے کی صورت میں ایران کو اقتصادی قیمت چکانا پڑے گی ۔

جو بائیڈن نے بتایا کہ ہفتے کے روز ہونے والی ملاقات میں ان کے اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، فرانسیسی صدر عمانوئل میکروں اور جرمن چانسلر اینگلا میرکل کے مابین اس بات پر اتفاق رائے ہوا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے واسطے سفارت کاری بہترین راستہ ہے ۔امریکا یہ الزام عائد کرتا ہے کہ عراق میں امریکی افواج پر ہونے والے ڈرون طیاروں کے حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔ یہ حملے تہران نواز عراقی مسلح گروپ کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *