US will help transfer Soviet-made tanks to Ukraineتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یو ایس ) ایک امریکی عہدیدارنے انکشاف کیا ہے کہ امریکا اس وقت اپنے حلیفوں کے ساتھ مل کر سوویت یونین کے تیار کردہ ٹینکوں کو یوکرین منتقل کرنے پر کام کر رہا ہے۔ اس کا مقصد ملک کے مشرق میں دونباس کے علاقے میں یوکرین کی فوج کا دفاع مضبوط بنانا ہے۔ اس سے قبل روس اعلان کر چکا ہے کہ وہ یوکرین کے مشرقی حصے میں اپنی توجہ مرکوز کر رہا ہے۔امریکی ذمے دار کے مطابق ٹینکوں کی منتقلی کی درخواست یوکرین کے صدر ولودی میر زیلنسکی نے کی تھی۔ منتقلی کا عمل جلد شروع ہو جائے گا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی ذمے دار نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ مذکورہ ٹینکوں کی تعداد کتنی ہے اور وہ کس ملک سے آئیں گے۔مبصرین کے نزدیک ان ٹینکوں کا پہنچنا یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے ایک نئے مرحلے کی جانب اشارہ ہو سکتا ہے۔ روسی فوجی آپریشن کا آج 38 واں روز ہے۔

یاد رہے کہ 24 فروری سے یوکرین کی اراضی پر جاری روسی فوجی آپریشن نے زیلنسکی کو مغربی ممالک سے یہ مطالبہ کرنے پر مجبور کر دیا کہ وہ ہتھیاروں اور دفاعی آلات کے ذریعے یوکرین کی سپورٹ کریں۔ اس طرح روسی افواج کا راستہ روکا جا سکے گا۔یوکرین کے صدر کئی مرتبہ مغربی ممالک پر تنقید کر چکے ہیں کہ قیف کے لیے ہتھیار ارسال کرنے پر یہ ممالک ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *