US will not leave vacuum in Mideast to Russia, China: Bidenتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: (اے یو ایس ) امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا خطہ سے کہیں نہیںنجائے گا کیونکہ خطہ سے جا کر وہ چین، روس یا ایران کے لیے خالی جگہ نہیں چھوڑے گا ۔ ۔جدہ میں عرب امریکی سربراہ کانفرنس برائے امن و ترقی سے خطاب میں صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں ایک فعال شراکت دار رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے خلیجی ممالک کے ساتھ شراکت داری سے خطے کے مثبت مستقبل کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر چیز پر متفق نہ بھی ہوں پھر بھی ساتھ کام کر سکتے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کےحصول سے روکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں موجود تمام ممالک کے ساتھ انسداد دہشت گردی کی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔بائیڈن کے اس دورے کو یوکرین میں روس کی فوجی جارحیت کی روشنی میں چین اور روس کے خلاف مشرق وسطیٰ میں امریکی قیادت تسلیم کرانے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *