USAID ADMINISTRATOR SAMANTHA POWER ANNOUNCES MORE THAN $72 MILLION IN ADDITIONAL HUMANITARIAN ASSISTANCE FOR LEBANONتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یو ایس ) امریکہ نے امریکی ادارے برائے بین الاقوامی ترقی( یوایس ایڈ) کے توسط سے لبنان کے 6لاکھ50ہزار کمزور لبنانی عوام کو خوراک اور گھریلو اشیائے ضروریہ کے لیے72ملین ڈالر بطور ہنگامی امداد دی ہے۔ قبل ازیں لبنان میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے یو ایس ایڈ کی ڈائریکٹر سمانتھا پاور نے اپنے تین روزہ دورے کے دوران اعلان کیا تھا کہ یہ امداد لبنانیوں کے ساتھ ساتھ ان پناہ گزینوں کے لیے بھی ہے جو شام اور دیگر ممالک سے بھاگ کر لبنان آئے ہوئے ہیں ۔

لبنان میں اس مالی بدحالی کے منفی اثرات ان پناہ گزینوں پر بھی مرتب ہوں گے جنہیں انسانی بنیادوں پر لبنان میں رکھا گیا ہے۔ سمانتھا پاور یو ایس کے تحت فراہمی خوراک کا ایک نظام وضع کرنے کے لیے اور پینے کا صاف پانی فراہم کرنے سمیت توانائی کی سہولت کے معاملات کا جائزہ لیں گی۔ اس ضمن میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بد ترین صورت حال یوکرین پر روسی حملے کے باعث دنیا کو دیکھنا پڑ رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی بنک نے اس بارے میں کہا ہے کہ لبنان حالیہ تاریخ کے بد ترین معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ یہ 2019 میں ملک گیر سطح پر شروع ہو جانے والے احتجاج کی وجہ سے بنی ہے۔ لبنانی کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں نوے فیصد نیچے گر چکی ہے۔

عالمی بنک کے مطابق عالمی سطح پر افراط زر اور لبنان میں سیاستدانوں کی وجہ سے ملک کی معاشی حالت دگر گوں ہے۔ سمانتھا پور نے کہا ہے وہ لبنانی حکام ، کاروباری شخصیات سے ملیں گی تاکہ انہیں فوری اصلاحات کے لیے قائل کر سکیں۔ وہ کرپشن کے خاتمے لیے کام کرنے والے اداروں سے بھی ملیں گی تاکہ نجی شعبے کو مضبوط کیا جا سکے۔ وہ لبنانی اور شامی طلبہ کے علاوہ شامی پناہ گزینوں کے ساتھ بھی ملاقات کا ارادہ رکھتی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *