واشنگٹن : جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ‘کووڈ19‘سے بری طرح متاثر امریکہ میں اس وبا سے اب تک 3.16 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ میں اس وبا نے شدید شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 1.76 کروڑ سے زائد افراد اس کی زد میں آچکے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 3،16،006 ہوگئی ہے ، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1،76،31،293 ہوچکی ہے۔
امریکہ کی نیو یارک ، نیو جرسی اور کیلیفورنیا جیسی ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیویارک میں ہی 36،318 افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔
جبکہ نیو جرسی میں اب تک 18،173 ،کیلیفورنیا میں 22،485 ، ٹیکساس میں 25،772 ، فلوریڈا میں20،473 ، الینوائے میں 16،326 ، مشی گن میں 12،075 ، میساچوسیٹس میں 11،657 ، اور پنسلوانیہ میں 13،754 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔
