USCIRF praises Donald Trump administration signing of 'Tibet Policy and Support Actتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن :بین الاقوامی مذہبی آزادی کے متعلق امریکی کمیشن(یو ایس سی آئی آر ایف) نے بدھ کے روز ، تبتی پالیسی اور اعانت ایکٹ پر دستخط کرنے کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی تعریف کی۔

یو ایس سی آئی آر ایف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ قانون دلی لامہ سمیت اپنے مذہبی رہنماؤں کے انتخاب اور ان کی پرستش کرنے میں تبتی بودھ برادری کے حق کی توثیق کرنے والی ایک سرکاری امریکی پالیسی مرتب کرتا ہے۔

اس قانون نے چینی حکام پر پابندیاں عائد کردی ہیں جوروحانی پیشوا دلائی لامہ کے جانشین کے انتخاب میں مداخلت کرتا ہے۔بیان کے مطابق اس کے علاوہ اس کے لئے سیکرٹری خارجہ کو لہاسا میں قونصل خانہ قائم کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔

یو ایس سی آئی آر ایف کمشنر گیری باﺅئر نے کہا۔”میں اس اہم بل کو قانون میں بدلنے پر صدر ٹرمپ کی تعریف کرتا ہوں۔

اس سے تبت کے تیئں موجودہ امریکی پالیسی میں بہت زیادہ سدھار دیکھنے کو ملے گا اور چینی کمیونسٹ پارٹی کو ایک سخت پیغام دیا ہے کہ اسے تبتی عوام کی مذہبی آزادی کا احترام کرنا چاہئے ، خاص طور پرسرکاری مداخلت کے بغیرروحانی پیشوا دلائی لامہ کے جانشین کے انتخاب میں تبتی بودھ برادری کو روکا نہ جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *