Usman Mukhtar accuses fellow artist of harassmentتصویر سوشل میڈیا

کراچی: ( اے یویس )پاکستانی اداکار عثمان مختار نے ساتھی خاتون فن کارہ پر ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود پر دباؤکی کیفیت محسوس کر رہے ہیں اور جب اس میں اضافہ ہوا تو انہوں نے محبوراً وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے رجوع کیا ہے۔پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار عثمان مختار نے منگل کو اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ایک ساتھی فن کارہ انہیں سوشل میڈیا پر ایک برس سے زائد عرصے سے بلیک میل، ہراساں اور تنگ کر رہی ہیں۔وائسآف امریکہ سے بات کرتے ہوئے عثمان نے بتایا کہ کہ انہوں نے پہلے اس واقعے کو سنجیدگی سے نہیں لیا لیکن جب خاتون فن کارہ کی جانب سے بلیک میلنگ بڑھنے لگی تو وہ اس معاملے کو سامنے لے کر آنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ ان کے بقول اس واقعے کی وجہ سے ان کی ذہنی صحت متاثر ہوئی ہے اور خاتون کی جانب سے آئے روزہ سوشل میڈیا پوسٹس کی وجہ سے وہ خود پر دباؤ محسوس کر رہے ہیں۔عثمان مختار کے مطابق وہ حکام کی جانب سے تفتیش سے مطمئن ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ یہ معاملہ خاموشی سے اور جلد اپنے انجام کو پہنچے کیوں کہ اب وہ تھک چکے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ پاکستان میں آئے روز خواتین کے ساتھ زیادتی، ہراسانی اور اس قسم کے واقعات ہوتے ہیں اور اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا۔ تاہم وہ خواتین کی آزادی? رائے کے اظہار کا احترام کرتے ہیں لیکن اس معاملے پر اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے ان کے پاس کوئی اور راستہ نہیں تھا۔عثمان مختار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں خاتون کا نام ظاہر کیے بغیر بتایا کہ انہوں نے خاتون فن کارہ کے ساتھ 2016 میں ایک میوزک ویڈیو میں بطور ہدایت کار اور ایڈیٹر کام کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ شوٹ اور پوسٹ پروڈکشن کے دوران بعض امور پر اختلافات کی وجہ سے انہوں نے اس ویڈیو سے اپنا نام الگ کر لیا تھا۔اداکار کے بقول میوزک ویڈیو بناتے وقت ان کے پاس کوئی اختیار نہیں تھا اور چوں کہ فائنل ویڈیو ان کی مرضی کے مطابق نہیں تھی اس لیے انہوں نے اس میں کریڈٹ لینا گوارا نہیں کیا۔عثمان مختار نے کہا کہ میوزک ویڈیو بننے کے چند برس بعد فن کارہ نے اچانک ان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم شروع کر دی تھی جس میں ان کے اور ان کے خاندان کے حوالے سے بے بنیاد اور من گھڑت دعوے کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بات حد سے گزر گئی تو انہوں نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے رابطہ کیا جس کے بعد انہوں نے معاملے کی مکمل چھان بین کی۔اداکار و ہدایت کار نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ تین برس سے اس خاتون کے پیغامات کا جواب نہیں دے رہے کیوں کہ ایسا کرنا انہیں مناسب نہیں لگا۔عثمان مختار نے خاتون کے پیغامات کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے معافی مانگی ہے۔ البتہ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد کسی کو رسوا کرنا نہیں بلکہ وہ انصاف کے طلب گار ہیں۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر خاتون اب بھی نہ سدھریں تو وہ ان کے دیگر پیغامات بھی سوشل میڈیا پر ڈال دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *