اترا کھنڈ میں پتھورگڑھ کے منسیاری علاقہ میں بادل پھٹنے اور طوفانی بارشوں سے تین افراد ہلاک اور چھ دیگر لاپتہ ہوگئے۔یہ حادثہ اتوار کی شب مدکھوٹ علاقہ کے ٹنگا گاؤں میں ہوا ۔
اب تک دو افراد کو بچا لیا گیا جبکہ ابھی چھ لاپتہ ہیں اور تین ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایک مقامی باشندے ہیرا سنگھ کے مطابق مقامی لوگون نے خود ہی بچاؤکا اکم سنبھال لیا اور وہ لاپتہ لوگوں کی تلاش میں لگ گئے ہیں جبکہ ریاستی ڈزاسٹر رسپانس فورس نے دیگر ٹیموں کے ساتھ مل کر بچاؤ کا اکم شروع کر دیا۔
منسیاری کے گاؤں چھوڑی باگر میں اتوار کو رات بھر بارش ہوتی رہی جس میں پانچ مکانات کو نقصان پہنچا اور بہت سے مویشی بہہ گئے۔جبکہ گوری ندی کا پانی خطرہ کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے۔
اتوار کو ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے اترا کھنڈ اور دیگر شمالی ریاستوں میں آئندہ تین روز تک زبردست اور کہیں بہت ہی بھاری بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔19جولائی کو ہوئی بارشوں سے پتھور گڑھ ۔منسیاری سڑک پر تعمیر ایک پل کا کچھ حصہ گر گیا ۔