Uzbek delegation to visit Kabul, says ambassador تصویر سوشل میڈیا

کابل:معتبر ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق ازبکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد افغانستان کے دورے پر عنقریب کابل پہنچے گا۔ازبک سفیر متعین افغانستان یادگار شادمانوف نے کہا کہ ایک اعلیٰ سطحی وفد آنے والے دنوں میں امارت اسلامیہ کے حکام سے بات چیت کے لیے کابل آئے گا۔آر ٹی اے کو انٹرویو دیتے ہوئے شادمانوف نے کہا کہ اگر موجودہ افغان حکومت عالمی برادری کے مطالبات تسلیم کرلیتی ہے تو اسے ازبکستان اور دیگر ممالک تسلیم کرلیں گے۔

سفیر نے کہاکہ مستقبل قریب میں ہم نائب وزیر اعظم جمشید انوارویش کی زیر قیادت کابل آنے والے ایک ازبک وفد کی میزبانی کریں گے۔ اور وفد کی کابل آمد کے بعددونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ایک بڑی میٹنگ ہوگی۔شادمانوف نے امارت اسلامیہ کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کہا کہ اگر موجودہ افغان حکومت ایک جامع حکومت کی تشکیل اور حقوق نسواں پر سنجیدگی سے کوئی قابل قبول فیصلہ کرتی ہے اور اس کے لیے کوئی حل تلاش کرتی ہے، تو اسے نہ صرف ازبکستان بلکہ بین الاقوامی برادری اور پوری دنیا اسے تسلیم کرے گا۔

کابل میں ازبکستان کے سفیر نے مزید کہا کہ ازبکستان، قطر، ترکی، چین، پاکستان، ہندوستان، ترکمانستان، قازقستان اور اسلامی تعاون تنظیم کے سفارت خانے کابل میں کام کر رہے ہیں اور موجودہ افغان حکومت سے تعلقات میں سدھار آرہا ہے۔ امارت اسلامیہ نے ابھی تک ازبک وفد کے دورہ افغانستان کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں نے زور دیا کہ انہیں بین الاقوامی برادری کے مطالبات تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *