تاشقند:ازبکستان کے مرکزی الیکشن کمیشن نے پیر کو ابتدائی نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف اتوار کو 87.1 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوبارہ منتخب ہو گئے ہیں۔ مرزی یوئیف نے ، جو 2016 سے وسطی ایشیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے سربراہ ہیں، ایک ریفرنڈم کے ذریعے آئین میں تبدیلی کے بعد ،جس نے ان کی میعاد دوبارہ طے کی اور صدارتی مدت کو پانچ سے بڑھا کر سات سال کر دیا کے بعد فوری انتخابات کا اعلان کر دیا تھا۔
اگرچہ ازبکستان میں اب بھی کوئی مضبوط مخالف گروپ یا سیاست دان موجود نہیں ہے 65 سالہ صدر نے 35 ملین لوگوں پر مشتمل ملک کو غیر ملکی تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے کھول دیا ہے جبکہ مذہبی پابندیوں اور سیاسی آزادی میں بھی نرمی کی ہے ۔ یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد سے، مرزییوئیف نے روس اور مغرب دونوں کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔ازبکستان نے امن کی اپیل کرتے ہوئے مشرقی یوکرین میں روس حامی خطہ کی آزادی کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔
تصویر سوشل میڈیا 