Vaccine: EU giving priority to political differences over humanity : says Russiaتصویر سوشل میڈیا

ماسکو: (اے یو ایس) حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ یورپی یونین نے انسانیت پر سیاسی اختلاف کو فوقیت دیتے ہوئے روسی ساخت کے کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت نہیں دی۔

رپورٹ کے مطابق روس کی فیڈرل ایجنسی برائے بین الاقوامی انسان دوست تعاون اور دولت مشترکہ کے آزادانہ امور کے سربراہ ییوجینی پریماکوف نے ان خیالات کا اظہار سینٹ پیٹرز برگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے تحت عالمی وبائی امور کے عنوان سے منعقدہ اجلاس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ روس پر سیاسی دباو¿ اب بھی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ہم اس حقیقت کو دیکھ سکتے ہیں کیوں کہ یورپی یونین نے ابھی تک روس کی تیار کردہ اسپوتنک وی ویکسین کے استعمال کی منظوری نہیں دی ہے۔

پریماکوف کا کہنا تھا کہ یورپی یونین نے سیاسی اختلافات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے روسی ویکسین کے استعمال کی اجازت روکی اور بعد میں تیار ہونے والی امریکی و برطانوی ویکسین فائزر، ایسٹرازینیکا اور دیگر ویکسینز کے استعمال کی اجازت دے دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *