ممبئی:سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت میں اپنے اپنے طور پر سرگرم عمل چھوٹی بڑی تنظیموں کے ذمہ داران، این جی او ، سماجی و فلاحی اداروں کے عہدیداران ، ٹریڈ یونین، ٹیکسی، آٹو رکشہ، ہیوی وہیکل، مزدور سنگھٹنا کے نمائندوں، سیاسی قائدین اور علماءکرام کی ونچیت بہوجن آگھاڑی کے صدر دفتر پر منعقدہ پرہجوم میٹنگ میں کئے گئے متفقہ فیصلہ کے بعد محروم و مظلوم سماج کے قائد ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر نے24 جنوری کو مہاراشٹر بند کا اعلان کردیا۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں سی اے اے اور این آر سی کے نام پر جھوٹ اور خوف کا ماحول بنادیا گیا ہے۔ امبیڈکر نے کہا کہ اب حکومت کو کو اس جانب متوجہ کرنا پڑے گا کہ فی الحال ملک کو معاشی بد حالی سے نکالنا نہایت ضروری ہے اور سی اے اے ، این سی آر، این پی آر کی قطعی طور پر ضرورت نہیں ہے۔ لیکن یہ کام اتنی آسانی سے ہونے والا نہیں ہے۔

اس لئے میں اپیل کرتا ہوں کہ ہم نے جلسے، جلوس ، دھرنا احتجاج بہت کرلئے اب راست اقدام کا وقت آچکا ہے۔چنانچہ میں 24 جنوری کو مہاراشٹر بند کا اعلان کرتا ہوں اور توقع کرتا ہوں کہ عوام اس بند کو کامیاب بنائیں گے۔ امبیڈکر نے مزید کہا کہ مستقبل کے احتجاجی لائحہ عمل کو طئے کرنے کے لئے جلد ہی ایک کور کمیٹی بنائی جائے گی جو بینکوں کے دیولیہ پن ، سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر سے متعلق قومی سطح پر دائرہ کو وسیع کرنے کوشاں رہے گی ۔

اس موقع پر آل انڈیا علماءبورڈ کے سپریم باڈی چیئرمین وسینئر صحافی نایاب انصاری، مولانا امان اللہ رضاقادری،مولانا عبدالسلام قاسمی ، عبدالرحمن انجاریہ ،فرید شیخ، سلیم الوارے، مولوی عثمان ، رحمن شیخ سمیت ممبئی اور مہاراشٹرکے م،ختلف شہروں سے آئے ہوئے کم و بیش250 ذمہ داران موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *