نئی دہلی:اداکار ورون دھون اور ادکارہ شردھا کپور اپنی عنقریب ہی سنیما گھروں میں پیش کی جانے والی فلم ’ اسٹریٹ ڈانسر 3ڈی ‘ کی تشہیر میں کافی مصروف ہیں ۔
خاص بات یہ ہے کہ فلم اے بی سی ڈی 2کے بعد ورون دھون اور شردھا کپور کی جوڑی دوسری بار پردے پر نظر آئے گی ۔ بڑے پردے پر ان دونوں کا کردار لوگوں کافی پسند آ رہا ہے ، دونوں آف اسکرین بھی بہت اچھے دوست ہیں۔
اب ورون دھون نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اسکول کے وقت سے اداکارہ شردھا کپورپر فدا تھے۔
پنک والا کی رپورٹ کے مطابق دونوں نے اسٹار کا ایک دوسرے پر کرش رہا ہے ، ورون دھو نے نے کہا کہ شردھا کپور کے ساتھ ان کے بچپن کی کہانی فلمی ہے ، دونوں کے اسکول کے درمیان کبھی اچھے تعلقات نہیں رہے ،لیکن دونوں کے دل میں کہیں نہ کہیں ایک دوسرے کےلئے مثبت جذبات تھے، اسکے باوجود دونوں نے کبھی اسے ظاہر نہیں کیا ۔
شردھا کپور کو اپنے احساسات کو نہیں بتانے کے سوال پر بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے کہا کہ اس عمر میں لڑکے لڑکیوں کو پسند نہیں کیا کرتے تھے کیونکہ وہ بہت چھوٹے ہوتے تھے ۔
وہیں شردھا کپور سے ورون دھون کے ساتھ ڈیٹ پر جانے کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو ادااکار ہ نے کہا کہ ورون دھون کو صرف پسند کرتی تھیںا س سے زیادہ اور کچھ نہیں ، ورون نے بتایا کہ 8یا 9سال کی عمر میں دونوں نے ایک دوسرے کو اپنے جذبات نہیں بتاپائے لیکن دونوں بہت اچھے دوست ضرور بن گئے ۔
فلم اسٹریٹ ڈانسر 3ڈی جو ہندوستان اور پاکستان کے ڈانس دشمنی پر مبنی یہ فلم 24جنوری کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جس میں اداکار ورون دھون اور اداکارہ شردھا کپور مرکزی کردار میں ہیں۔