Video: Taliban uprooted border fence, Pakistani army kept looking at its faceتصویر سوشل میڈیا

کابل: پاکستان نے جس طالبان کو افغانستان پر قبضہ کرنے میں کھل کر مدد کی تھی اب وہی اس کے لیے مصیبت بنتے جا رہے ہیں۔

ڈیورنڈ بارڈر پر پاکستان اور طالبان کے درمیان ٹکراؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ سرحد پر باڑ لگا رہا ہے جسے ڈیورنڈ لائن کہا جاتا ہے جبکہ طالبان اس سرحد کو مسترد کرتے ہیں۔طالبان جنگجو ڈیورنڈ لائن پر پاکستانی فوج کی رکاوٹیں توڑ رہے ہیں۔ اس کا ایک حالیہ ویڈیو منظر عام پر آیاہے جس میں طالبان جنگجوں کو جنوبی افغانستان میں ڈیورنڈ لائن پر لگی باڑ کو توڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹرک پیچھے کی طرف بڑھ رہا ہے اور سرحد پر لگی باڑ کو کچل رہا ہے جس کے ارد گرد طالبان جنگجو دیکھے جا سکتے ہیں۔طالبان نے پاکستانی فوج کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے سرحد پر باڑ لگانے کی کوشش کی تو جنگ کے لیے تیار ہیں۔ طالبان نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی فوج کے ساتھ یہودیوں کے خلاف جنگ لڑنے کو ترجیح دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *