Village in Spain changes its name to 'Ukraine' in show of supportتصویر سوشل میڈیا

میڈرڈ: (اے یو ایس) یورپی ملک اسپین کے سفید دیواروں والے شمالی گاؤں نے چار ہزار کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ملک یوکرین سے یکجہتی کرتے ہوئے اپنا نام تبدیل کر کے یوکرین کر دیا ہے۔گاؤں کے داخلی راستے پر لکھے گئے نام فیونتس دی ایندلوسیا کو یوکرین میں تبدیل کر دیا گیا ہے جب کہ اسپین کا نیلا اور پیلا جھنڈا اس کے اطراف پینٹ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں 71 سو باسیوں کے گاو¿ں جو کہ سیویلے کے مشرق میں واقع ہے، شاہراہوں کو بھی کیف، اوڈیسا اور ماریوپول کے نام دیے گئے ہیں۔

شاہراہ کیف پر کھڑے فرانسسکو مارٹینز کا کہنا ہے کہ اس عمل کا مقصد یوکرین میں جاری جنگ سے متعلق آگاہی پھیلانے کے علاوہ یہ بھی ہے کہ بتایا جائے کہ اس وقت کن ممالک میں جنگ جاری ہے۔مارٹینز کا کہنا تھا کہ ان تبدیلیوں کا مقصد اظہار یکجہتی سے کہیں زیادہ ہے اور گاو¿ں کے رہائشیوں نے مہاجرین کے لیے کیمپ لگانے سے قبل 35 سو یوروز بھی اکٹھے کیے ہیں۔گاو¿ں والوں کی طرف سے یوکرین کے 25 مہاجرین کو گاو¿ں کے وسط میں یا مکینوں کے ساتھ رہائش فرام کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *