Virat Kohli, KL Rahul and Kuldeep Yadav craft India's biggest win vs Pakistanتصویر سوشل میڈیا

کولمبو:ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں ہندوستان نے پاکستان کو 228 رن سے شکست دے کر کھیل کے ہر شعبہ میں پاکستان پر اپنی برتری ثابت کر دی۔پریم داسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں جیت کے لیے دیے گئے357 ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم محض 128رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ہندوستان کے خلاف یہ پاکستان کی اب تک کی بدترین شکست ہے جبکہ ون ڈے کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے یہ پاکستان کی دوسری بدترین شکست ہے۔کولمبو میں کھیلے گئے اس میچ میں ہدف کے تعاقب میں افتتاحی بلے باز امام الحق 9 رنز بنا کر جسپریت بمراہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

کپتان بابر اعظم 10 رنز بنانے کے بعد 43 کے مجموعے پر ہاردیک پانڈیا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ جس وقت اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز تھا تو بارش آن پہنچی جس کی وجہ سے میچ روک دیا گیا لیکن بارش رکنے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو ابھی اسکور میںتین رنز کا ہی اضافہ ہوا تھا کہ محمد رضوان 2 رنز بنا کر شردل ٹھاکر کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ 77 کے مجموعے پر دوسرے افتتاحی بلے باز فخر زمان بھی لیگ اسپنر کلدیپ یاد کی گیند پر صاف بولڈ ہو کر پویلین واپس آگئے انہوں نے 50 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ میچ کے دوران زخمی ہوجانے والے بیٹرسلمان علی آغا 32 گیندوں پر 23 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ ہوگئے۔ابھی اسکور100تک بھی نہیں پہنچا تھا کہ پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین سدھار چکی تھی۔

باقی بلے باز بھی کلدیپ یادو کی گیندوں کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکے اور فہیم اشرف کی شکل میں 8واں وکٹ گرتے ہی پاکستان نے شکست تسلیم کر لی کیونکہ نسیم شاہ اور حارث رو¿ف زخمی ہونے کے باعث بیٹنگ کے لیے نہیں آسکے۔ اسپنر کلدیپ یادیو نے صرف 25 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ ہاردیک پانڈیا، جسپریت بمراہ اور شردل ٹھاکر نے ایک ایک وکٹ لی۔قبل ازیں پہلے بلے بازی کے لیے مدعو کیے جانے پرہندوستان نے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے۔وراٹ کوہلی اور کے ایل راہول نے ابتدا میں محتاط انداز سے آگے بڑھتے ہوئے اچانک ہی ایسا جارحانہ انداز اختیار کیا کہ خدا کہ پناہ۔ اوردیکھتے ہی دیکھتے اسکور 350کے پار پہنچا دیا۔کے ایل راہول نے 100 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی جبکہ کوہلی نے 84 گیندوں پر اپنی سنچری بنائی۔50اوور کے اختتام پر دونوں بلے باز غیر مفتوح واپس آئے۔وراٹ کوہلی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *